لاہور : ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہئیے، بلیک میلنگ کے ذریعے ہمیں سرمایہ کاری سے روکا جا رہا ہے، 22 جولائی کو تمام بلیک میلرز کا بھانڈا پھوڑوں گا، چئیر مین بحریہ ٹاون ملک ریاض

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جولائی 2015 15:09

لاہور : ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہئیے، بلیک میلنگ کے ذریعے ہمیں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) : بحریہ ٹاؤن کے چئیر مین ملک ریاض کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہئیے. انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بلیک میلنگ کے ذریعے سرمایہ کاری سے روکا جا رہا ہے. ملک ریاض کا کہنا تھا 22 تاریخ کو تمام بلیک میلرز کا بھانڈا پھوڑ دوں گا.

(جاری ہے)

بلیک میل کرنے والوں کی ایک ویڈیو منظر عام پر لاؤں گا جس میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح بلیک میل کیا جاتا ہے. انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 5، 6 سال سے 2 سے 3 لوگ ان کو بھی بلیک میل کر رہے ہیں. ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن مفت ڈیم بنا کر دے رہا ہے اسی وجہ کے پیش نظر ہمیں بلیک میل کر کے سرمایہ کاری سے روکا جا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :