Live Updates

طاہر القادری کا کوششوں کے باوجود عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ نہ ہوسکا

جمعرات 16 جولائی 2015 15:14

طاہر القادری کا کوششوں کے باوجود عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ نہ ہوسکا

لاہور ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کئی مرتبہ کوششوں کے باوجود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کا رابطہ نہیں ہوسکاجبکہ (ق) لیگ کی قیادت بھی علامہ طاہر القادری سے ملاقات اور رابطہ کرنے سے گریز کررہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علامہ طاہر القادری نے وطن واپسی کے بعد کئی مرتبہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم عمران خان کے عملے نے علامہ طاہر القادری سے ان کی بات نہیں کروائی اور انہیں بتایا گیا کہ عمران خان مصروف ہیں بعد میں رابطہ کریں گے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اچانک دھرنا ختم کرنے کے موقع پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک میں جو دوریاں پیدا ہوئی تھیں وہ ابھی تک ختم نہیں ہوسکیں اور اسی وجہ سے عمران خان علامہ طاہر القادری کا ٹیلی فون نہیں سن رہے۔

(جاری ہے)

ٹی وی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی بھی علامہ طاہر القادری سے دوبارہ رابطے بحال کرنے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں اور طاہر القادری کی خواہش کے باوجود چوہدری برادران نے ابھی تک ان سے نہ تو ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا اور نہ ہی ملاقات کی کوئی کوشش کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :