وفاقی وزیر مذہبی امور پیدل حج کیلئے آنے والے نوجوان کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا وعدہ بھول گئے

جمعرات 16 جولائی 2015 16:13

وفاقی وزیر مذہبی امور پیدل حج کیلئے آنے والے نوجوان کو 5 لاکھ روپے انعام ..

مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف پاکستان سے پیدل حج کیلئے آنے والے نوجوان کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا وعدہ بھول گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل وزارت مذہبی امور کا چارج سنبھالنے کے بعد جب سردار محمد یوسف سعودی عرب آئے تو انہوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ پاکستان سے پیدل حج کرنے والے نوجوان کھرل زادہ کو وہ حکومت کی طرف سے 5 لاکھ روپے کا انعام دیں گے جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ، گزشتہ روز جب پاکستانی اخبار نویسوں نے سردار محمد یوسف سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے وعدہ یاد دلایا تو وفاقی وزیر نے کہا کہ کونسا وعدہ ؟ میں نے توکوئی ایسا وعدہ نہیں کیا تھا کہ 5 لاکھ روپے دلواؤں گا جس پر اخبار نویسوں نے اپنی بات پر زیادہ اسرار کیا تو سردار یوسف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پہنچ چکے ہیں اور ان سے ملنے مدینہ منورہ جارہا ہوں ، اس معاملے پر پھر کسی وقت بات کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :