خیرپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافیوں کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

جمعرات 16 جولائی 2015 16:27

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) خیرپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافیوں کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ۔مظاہرین کی جانب سے صحافی شاہد علی اور حاکم علی ابڑو کو فوری طور پربازیاب کرانے اور خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر صوفی محمد اسحاق پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خیرپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی محمد افضل کی قیادت میں سکھر کے سینئر صحافی شاہد علی اور گھوٹکی کے صحافی حاکم علی ابڑو کی بازیابی اور خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر صوفی محمد اسحاق پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کی گرفتارکیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا جس میں صحافیوں خادم کلہوڑو،دانش عباس،ثاقب صدیقی،شفیق شر ،شہباز علی،سراج شہوانی،عرفان پھلپوٹو،مٹھل کھوڑو،شاہنواز کلہوڑو اور دیگر نے شرکت کی ،احتجاجی مظاہرے اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ حکومت پاکستان صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے صحافیوں کو حق و سچ لکھنے کی سزا دی جارہی ہے آئے روز صحافیوں کو یا تو اغواء کرلیا جاتا ہے یا سخت تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے سکھر کے سینئر صحافی شاہد علی کو اغواء ہوئے دو ما ہ جبکہ گھوٹکی کے صحافی حاکم علی ابڑو کو اغواء ہوئے 3ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے مگر سکھر پولیس اور گھوٹکی پولیس صحافیوں کو بازیاب کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دونوں صحافیوں کو بازیاب کرایا جائے اور خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر صوفی محمد اسحاق سومرو پر قاتلانی حملے میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر عید کے بعد خیرپور سمیت سندھ بھر کے صحافی برادری کی طرف سے سخت احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :