راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو رہا کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جولائی 2015 16:49

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو رہا کر دیا ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے. اڈیالہ جیل کے باہر تینوں دروازوں پر تین گاڑیاں موجود ہیں. ایان علی جیل کے احاطے سے باہر آ چکی ہی ، ان کے ہمراہ ان کے وکیل اور 12 سے 14 سالہ لڑکا بھی موجود ہے.

(جاری ہے)

ماڈل گرل کو جیل کے ملازمین کے رہائشی دروازے سے باہر نکالا گیا ہے.

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 5 لاکھ ڈالر امریکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے 14 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا. 4 ماہ سے زائد جیل میں مقید رہنے کے بعد 14 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے ایان علی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ماڈل گرل کی رہائی کا حکم دیا تھا.

متعلقہ عنوان :