پیرمحل، سڑک حادثات میں اے ایس آئی سمیت تین افراد شدید زخمی

جمعرات 16 جولائی 2015 17:32

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) سڑک کے حادثات میں اے ایس آئی سمیت تین افراد شدید زخمی لڑائی کے مختلف واقعات میں 10 افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق امیر صفدر ولد محمد اکرم اے ایس آئی ساکن چک676/17 گ ب ہمراہ طالب حسین ولد محمد رمضان بی پلاٹ موٹرسائیکل پر سوار جارہے تھے کہ بغیر لائٹ ٹریکٹر نے سامنے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے سڑک کے دوسرے واقعہ میں چک نمبر321گ ب کے رہائشی معظم ولد فداحسین کو دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹکر مارکر زخمی کردیا لڑائی کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر756گ ب تھانہ اروتی کا رہائشی محمد طلحہ ولد غلام رسول جوکہ گوشت کا کام کرتا ہے کو دکان سے آٹا لینے جاتے ہوئے سکول چوکیدار عاطف ندیم ولد نذر محمد نے پسٹل کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 17ہزار روپے چھین لیا اور مزاحمت پرتشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر700/42گ ب کے رہائشی شہزاد مسیح ولد اسلم مسیح کو گھریلو تنازعہ پر شان ولد برکت مسیح نے تشددکرکے زخمی کرڈالا ، لین دین کے تنازعہ پر ذوالفقار ولد امیر دین بی پلاٹ کو مولوی اسلم نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر660/1گ ب میں ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں محمد ثقلین ولد محمد علی ،محمد رمضان ولد منظور زخمی ہوگئے رشتہ داری کے تنازعہ پر چک نمبر672/13گ ب کا رہائشی مہتاب ولد اصغر علی زخمی ہوگئے احاطہ کے تنازعہ پر سی پلاٹ خانجوان میں میں ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خالدہ دختر عبدالرحمن ، عزیزہ بی بی زوجہ اسلم ،محمد یوسف ولد محمد اکرم زخمی ہوگئے لڑائی کے واقعہ میں رمضانہ بی بی زوجہ شوکت علی زخمی ہوگئی زخمیوں کو سول ہسپتا ل اور آرایچ سی اروتی مرکز میں طبی امد اد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :