وزارت داخلہ کی این جی اوز سے متعلق رپورٹ مکمل، وزیراعظم کو ارسال

این جی اوز سے متعلق قوانین کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم نے خصوصی کمیٹی بنا دی

جمعرات 16 جولائی 2015 18:44

وزارت داخلہ کی این جی اوز سے متعلق رپورٹ مکمل، وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) وزارت داخلہ نے این جی اوز سے متعلق رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو ارسال کردی ہے ۔ این جی اوز سے متعلق قوانین کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم نے خصوصی کمیٹی بنا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزارت داخلہ نے این جی اوز سے متعلق ایک جامع رپورٹ وزیراعظم کو بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے این جی اوز کی رجسٹریشن بین الاقوامی افیئر ڈویژن کرتی تھی جس کو کچھ عرصہ قبل وزارت داخلہ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں بیشتر این جی اوز اچھا کام کر رہی ہیں جبکہ صوبوں اور غیر قانونی اور ریاست کیخلاف کام کرنے والی این جی اوز کی نگرانی کرنا ہوگی اور سخت نظر رکھنا ہوگی وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 1400سے زائد این جی اوز کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرلیا ہے وزارت داخلہ نے این جی اوز سے متعلق رپورٹ مرتب کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بھجوادیا ہے اور این جی اوز سے متعلق قوانین کا ازسرنو لینے کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہے کمیٹی کی سفارشات کے بعد بین الاقوامی این جی اوز کو دوبارہ رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی ۔(ر اش د)

متعلقہ عنوان :