`عید کی خوشیوں میں مالی امداد کیلئے غریبوں کو شریک کرنا ہر انسان کا اخلاقی فریضہ ہے،محمد رشید راجپوت`

جمعرات 16 جولائی 2015 20:22

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک ایثار وقربانی کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں مالی امداد کیلئے غریبوں کو شریک کرنا ہر انسان کا اخلاقی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان وہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف کے اشتراک سے اچھڑو تھر کے پسماندہ علاقوں میں انڈس رینجرز کے تعاون سے مستحق وغریب نادار افراد میں رمضان پیکیج جس میں خشک راشن، دالیں، چینی، چاول، گھی، آٹا، کھجوریں ودیگر اشیاء شامل تھیں تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک عرصہ سے لا رنگ ونسل معاشرے کے غریب مسکین افراد کی رضا کارانہ خدمت کررہی ہے اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے مشن کے تحت تعلیم، روزگار، صحت کے مواقع بھی فراہم کررہی ہے، اس کا مقصد اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سانگھر کے امیر ظہیر بابر جتوئی، الخدمت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری منیش کمار لدھانی، راجہ راشد اصغر منصوری، ہدایت اللہ لغاری ودیگر بھی موجود تھے۔ `