مسجد نبوی میں تاش کھیلنے پر 4 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جولائی 2015 22:39

مسجد نبوی میں تاش کھیلنے پر 4 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا

مدینہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) مسجد نبوی میں تاش کھیلنے پر 4 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ پولیس حکام کی جانب سے مسجد نبوی میں تاش کھیلنے پر 4 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کیے گئے بھائیوں کی عمریں 10 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

(جاری ہے)

ان بھائیوں کی جانب سے مسجد نبوی میں تاش کھیلنے کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچنے کے بعد مدینہ پولیس حکام کی جانب سے ان تصاویر میں موجود لڑکوں کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بھائی فجر کی نماز کے بعد اپنے اہل خانہ کا انتظار کررہے تھے اور اس دوران انہوں نے تاش کھیلنا شروع کردی۔