عید کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی، شدید بارشوں کی باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ

جمعرات 16 جولائی 2015 22:55

عید کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی، شدید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی۔2015ء) عید کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد میں اکثر مقامات پرجبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، لاہور، سرگودھا ڈویڑن اور فاٹا میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

اس دوران کشمیر،ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پرتیز /موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔عید کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل ا باد، ساہیوال ڈویڑن)، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ہفتہ سے منگل کے دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی ا ٓئی خان، بنوں ، سبی، ڑوب، قلات، نصیر آ باد ڈویڑن ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویڑن میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔جمعہ سے اتوار کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ان شدید بارشوں کی باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم سب سے زیادہ بارش مری میں 25 ملی میٹر جبکہ چترال03،سیدو شریف، مالم جبہ 02 اور دیر میں 01 ریکارڈ کی گئی۔ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر، روہڑی، دالبندین میں46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، شہید بینظیرا ٓباد، پسنی، سبی، بارکھان 45، موہنجوداڑو44، تربت، پنجگور، لاڑکانہ،رحیم یار خان اور دادو میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :