Live Updates

انگریزی اخبارکو اچانک میری ڈگری کا خیال کیسے آگیا ، عید آئی ڈی پیز کے ساتھ سادگی کیساتھ منائیں گے ،تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ ریحام خان کی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 16 جولائی 2015 23:08

انگریزی اخبارکو اچانک میری ڈگری کا خیال کیسے آگیا ، عید آئی ڈی پیز کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انگریزی اخبارکو اچانک میری ڈگری کا خیال کیسے آگیا ، اس سال عید آئی ڈی پیز کے ساتھ سادگی کیساتھ منائیں گے ، پوری قوم اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے ۔ وہ جمعرات کو یہاں ٹی وی چینل سے گفتگو کررہی تھیں ۔ ریحام خان نے کہا کہ انگریزی اخبار کو اچانک میری ڈگری کا خیال کس طرح آگیا ، ڈگری میرا ایشو نہیں ہے ، اگر کوئی قدرتی آفت آگئی ہوتی تو میں اس کیلئے وقت نکال لیتی ۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے کہا کہ اس سال عید شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ساتھ سادگی کے ساتھ منائیں گے ، اگر وہاں (کل) عید ہوئی تو دوپہر کا کھانا متاثرین کے ساتھ کھائیں گے ۔ ریحام خان نے کہا کہ اس وقت پورا ملک انتہائی حالات سے گزر رہا ہے اور ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے چاچا نور دین سے شکایت کی ہے کہ وہ صرف عمران خان کیلئے چپل بناتے ہیں جس پر انہوں نے مجھے یقین دہانی کرائی کہ وہ میرے لئے خصوصی پشاوری چپل تیار کریں گے ۔یاد رہے کہ قبائلی علاقہ جات بنوں میں عیدالفطر کا اعلان ہو گیا ہے اس لئے قوی امکان ہے کہ ریحام خان کل وزیرستان متاثرین کے ساتھ عید منائیں گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات