اسلام آباد: شوال کا چاند، پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 جولائی 2015 10:46

اسلام آباد: شوال کا چاند، پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جولائی 2015 ء) : شوال کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیاچاند جمعرات کی شام 6 بجکر 24 منٹ پر پیدا ہوگیا ہے اور آج غروب آفتاب کے وقت بیش تر علاقوں میں چاند کی عمر 24 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

بیشتر شہروں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،اس لیے چاند نظر آنے کے خاصے امکانات ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات اورسپارکوکی وزارت مذہبی امور کو16اور17جولائی کی ارسال کردہ موسمیاتی رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوااوراسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عیدالفطرکاچاندنظرآنے کا قطعاً امکان نہیں کیونکہ جمعرات کوچاندسورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :