سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 جولائی 2015 10:54

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں مسلمان آج عید ..

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جولائی 2015 ء) :سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے. جب کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے مرکزی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات میں عید کا اعلان روایتی طورپرتوپ کے 2 گولے داغ کرکیا گیا جس کے بعد نمازعید کا بڑا اجتماع شیخ زید مسجد ابوظہبی میں ہوا جب کہ یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے زبیل مسجد میں نمازعید ادا کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جرمنی، جاپان افغانستان سمیت متعدد ممالک میں بھی آج عید منائی جائے گی۔ سعودی عرب، انڈونیشیا اور ملائیشیا، اردن، بحرین اور کویت سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر منائی جائے گی، جبکہ ترکی، آسٹریلیا، جاپان اور فلپائن میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ افغانستان، بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد آج افغانستان میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :