شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں ،ساتھی اداکار ہیں، اجے دیوگن

فلموں کی ریلیز سے متعلق کنگ خان سے کوئی جنگ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 جولائی 2015 10:54

شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں ،ساتھی اداکار ہیں، اجے دیوگن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں نے یورپی ملک بلغاریہ میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں میں اختلافات کے خاتمے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھی، تاہم اجے دیوگن نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کیساتھ ملاقات بھی ساتھی اداکار کی حیثیت سے تھی۔ اجے دیوگن نے کہا کہ فلموں کی ریلیز سے متعلق ان کی اور شاہ رخ خان کی کوئی جنگ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :