پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین البیلا کو مداحوں سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے

جمعہ 17 جولائی 2015 12:13

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین البیلا کو مداحوں سے بچھڑے گیارہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین البیلا کو مداحوں سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے۔ البیلا نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی کیرئیرکا آغاز کیا اور بھریا میلہ، اچا ناں پیار دا ، بدنام ، عشق نچاوے گلی گلی ، باؤ جی سمیت درجنوں یادگار فلموں میں بہترین کردار ادا کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں بھی اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ وہ اپنی مخصوصی جسمانی حرکات و سکنات اور منفرد انداز فنکاری سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے۔یہ انکا خاصہ تھا کہ وہ پژمردہ چہروں پر ہنسی بکھیرنے میں خوشی محسوس کرتے تھے۔ کامیڈین البیلا 17 جولائی 2004 ء کو 63برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :