ایان علی کی درخواست ضمانت منظور ہونے کے خلاف کسٹم حکام کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 جولائی 2015 12:20

ایان علی کی درخواست ضمانت منظور ہونے کے خلاف کسٹم حکام کا سپریم کورٹ ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جولائی 2015 ء) : کسٹم حکام نے ماڈل گرل ایان علی کی درخواست ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے بعد کسٹم حکام سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کریں گے.

(جاری ہے)

کسٹم حکام کی تفتیشی ٹیم نے اس سلسلے میں قانونی ٹیم سے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے. کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ عدالت کے سامنے اہم شواہد اور ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست رکھی جائے گی.

یاد رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ، تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم مطابق گذشتہ روز ایان علی کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا.

متعلقہ عنوان :