فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سری لنکا کی ون ڈے سیریز سے باہر ،ٹی 20 میچز کے لیے میں دستیاب ہونگے

جمعہ 17 جولائی 2015 13:01

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سری لنکا کی ون ڈے سیریز سے باہر ،ٹی 20 میچز کے لیے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجرڈ ہونے والے فاسٹ باوٴلر وہاب ریاض ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے جبکہ انہیں 24 جولائی سے پریکٹس کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔توقعات ظاہر کی جارہی تھیں کہ فاسٹ باوٴلر آخری دو ایک روزہ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم ایک حالیہ میڈیکل رپورٹ میں انہیں کلیئر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف سیلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ چوتھے ایک روزہ میچ سے قبل وہاب کے فٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں جبکہ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تیز گیند باز ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔26 جولائی کو ایک روزہ سیریز کے اختتام کے بعد 30 جولائی کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے خواب کو روشن رکھنے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو ایک روزہ سیریز میں شکست دینا ضروری ہے۔