سلویسٹر سٹالون داعش سے لڑنے کے لئے میدان میں کود پڑے

جمعہ 17 جولائی 2015 13:09

سلویسٹر سٹالون داعش سے لڑنے کے لئے میدان میں کود پڑے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) دنیا بھر میں اس وقت داعش کے چرچیق ہیں جس کی ان کی عسکریت پسندانہ سرگرمیاں ہیں جس کے دوران لوگوں کو بے رحمی سے ہلاک کر دیا جاتا ہے اور اب ان سے نمٹنے کے لئے مشہور زمانہ ہیرو ریمبو میدان میں اتر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سلولیسٹر سٹالون نے نئی ریمبو فلم کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس میں ولن کا کردار داعش گروپ ادا کر یگا جسے دنیا بھر میں اسلامک سٹیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک تقریب کے دوران سلویسٹر سٹالون نے کہا کہ ہم شوٹنگ کے لئے عراق اور شام کے ان حصوں کا ٹیموں کے ذریعے جائزہ لے رہے ہیں جو داعش کے مضبوط گڑھ ہیں اور ہم مقامی افراد کے ساتھ مل کر اب تک کی سب سے بہترین اور حقیقت سے قریب تر ریمبو فلم بنانے جا رہے ہیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :