لالی ووڈ اداکارہ ماہ نورمداحوں سے رابطے کے لئے ویب سائٹ لانچ کرینگی

جمعہ 17 جولائی 2015 13:16

لالی ووڈ اداکارہ ماہ نورمداحوں سے رابطے کے لئے ویب سائٹ لانچ کرینگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء)فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور اپنی ویب سائٹ لانچ کرینگی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور نے اپنی ویب سائٹ لانچ کرنے کی ٹھان لی ہے جس کے زریعے ان کے مداح اداکارہ کی مصروفیات سے آگاہ رہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ماہ نور کا کہنا ہے بہت سے لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے نام کے جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر تے ہیں اس لئے انہوں نے اپنی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ویب سائٹ کے زریعے مداح ان سے ای میل کے زریعے رابطہ بھی کر سکتے ہیں جبکہ ان کے پروگرام، ڈراموں اور فلموں کا شیڈول بھی اس ویب سائٹ پر موجود ہوگا۔