جرمنی میں رواں سال جون کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ

جمعہ 17 جولائی 2015 14:52

جرمنی میں رواں سال جون کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) جرمنی میں رواں سال جون کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ وی ٹی اے آٹو موبائل انڈسٹری فیڈریشن کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ماہ جون کے دوران ملک بھر میں 3لاکھ 13ہزار 600نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13فیصد زائد ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں 5فیصد اضافہ ہوا اور 6ماہ کے دوران 16لاکھ 19ہزار نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ حکام کے مطابق رواں سال نئی گاڑیوں کی فروخت 2فیصد اضافے سے 31لاکھ یونٹ تک پہنچنے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :