افغانستان میں جنگ کا ہرگھنٹہ امریکہ کو40لاکھ ڈالرمیں پڑتاہے‘نیشنل پرائیوریٹیز پراجیکٹ کی تحقیق

جمعہ 17 جولائی 2015 15:08

افغانستان میں جنگ کا ہرگھنٹہ امریکہ کو40لاکھ ڈالرمیں پڑتاہے‘نیشنل ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) افغانستان میں امریکہ کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی کارروائی کا ایک گھنٹہ امریکہ کو چالیس لاکھ ڈالر میں پڑتا ہے۔یہ انکشاف تنظیم نیشنل پرائیوریٹیز پراجیکٹ کی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ایران کے ٹی وی چینل پریس ٹی وی کے مطابق افغانستان کے خطے سے امریکی فوج کے ایک بڑے حصے کے انخلاء کے باوجود افغانستان میں جنگی کارروائیوں پر پینٹاگون کو قابل ذکر اخراجات کرنے پڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

2011 سے اب تک امریکہ نے افغانستان میں کی گئی جنگی کارروائیوں پر سات کھرب پندرہ ارب ڈالر خرچ کیے ہیں جن میں 2015 میں کیا جانے والا پینتیس ارب ڈالر کا خرچ بھی شامل ہے۔ ان اخراجات میں جنگی کارروائیوں سے متاثر ہونے والے فوجیوں کے علاج اور بحالی پر اٹھنے والے اخراجات شامل نہیں ہیں۔ ٹی وی چینل کے مطابق امریکہ سے ایک سال کے لیے ایک فوجی کو افغانستان بھیجنے کی قیمت امریکہ کے عوام کو دس لاکھ ڈالر ادا کرنی پڑتی ہے جو 2006 میں لگائے گئے اندازے سے دو گنا زیادہ ہے۔ ہارورڈ کی ماہر معاشیات لنڈا بلمز نے عراق اور افغانستان میں جنگ کو ” امریکہ کی تاریخ کی سب سے مہنگی جنگ” قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :