قومی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی،جمعتہ الوداع کی نمازادا کی ‘ہفتے کو عید منائے گی

جمعہ 17 جولائی 2015 15:40

قومی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی،جمعتہ الوداع کی نمازادا کی ‘ہفتے کو ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرا ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے پالی کیلے سے کولمبو پہنچ گئی۔ ٹیم کولمبو میں جمعتہ الوداع کی نمازادا کی اور (کل)عید منائے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم پالی کیلے میں دوسرا ون ڈے کھیلنے کے بعد کولمبو پہنچ گئی ہے جہاں اتوار اور بدھ کو پریماداسا اسٹیڈیم میں اگلے دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم جمعتہ الوداع کی نماز بھی کولمبو میں ادا کی اور (کل)عیدالفطر بھی کولمبو ہی میں منائے گی۔عید کے پیش نظر کھلاڑیوں کو تیسرے ون ڈے کی تیاریوں کا زیادہ موقع نہیں ملے گا تاہم کل شام میں کھلاڑی کچھ دیر ہلکی پھلکی نیٹ پریکٹس کریں گے۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں کھیل کے تینوں شعبوں میں ٹیم کی کارکردگی بہت عمدہ رہی۔ ابتدائی دس اوورز میں کوشل پریرا کی جارحانہ اننگ میچ میں اصل فرق ثابت ہوئی۔ لیکن ہمارے بولرز نے شاندار انداز سے کم بیک کیا۔ کھلاڑی تیسرا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس کے لیے سو فیصد پرفارم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :