قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23جو لائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی

جمعہ 17 جولائی 2015 15:43

قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23جو لائی کو ہالینڈ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23جو لائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ عید الفطر کے فوراً بعد 25 سے 27 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائیگی جس میں جونیئر کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت اور احسن ایاز پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ کیلئے باصلاحیت ٹیم کا انتخاب کیا اور توقع رکھتے ہیں کہ چمپئن شپ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :