ٹرین حادثہ تیز رفتاری باعث پیش آیا‘ ٹرین کے حد رفتار سے زیادہ تیز چلائے جانے باعث انجن پٹری سے اترااور حادثے کی وجہ ایمرجنسی بریک تاخیر سے لگایا جانا ہے‘گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی

جمعہ 17 جولائی 2015 16:04

ٹرین حادثہ تیز رفتاری باعث پیش آیا‘ ٹرین کے حد رفتار سے زیادہ تیز چلائے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) گوجرانولہ ٹرین حادثے سے متعلق جوائنٹ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے ،انکوائری کمیٹی نے رپورٹ میں حادثے کا ذمہ دار ٹرین ڈرائیور ریاض احمد ،محمد فیاض اور گارڈ شاہد محمود قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کے ترجمان آفتاب اکبر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ٹرین حد رفتار سے زیادہ تیز چلائی گئی اور ایمرجنسی بریک تاخیر سے لگایا گیا، جس کے باعث ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا۔

رپورٹ میں اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ فیصل آبادمحمداحسان الحق پربلواسطہ ذمیداری عائدکی گئی ہے۔وزارت ریلوے اور ا?رمی افسران کی تیار کردہ رپورٹ میں فورمین محمدحنیف،چیف کنٹرولرزاہدسعید،سیکشن کنٹرولراویس اخترپربھی بلواسطہ ذمیداری عائدکی گئی ہے جبکہ ڈپٹی چیف کنٹرولرسیدظفرصدیق اورڈپٹی چیف کنٹرولراللہ رکھاکو بھی بلواسطہ ذمہ دارقراردیا گیا ہے۔رپورٹ وزارت ریلوے اور آرمی افسروں نے تیار کی ہے

متعلقہ عنوان :