عید عوام کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آئی ہے، غرباء کو بھی شامل کیا جائے‘عثمان انور

جمعہ 17 جولائی 2015 16:24

عید عوام کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آئی ہے، غرباء کو بھی شامل کیا جائے‘عثمان ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ عید عوام کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آئی ہے، قوم کو امن مبارک ہو،عید کے موقع پر غربا کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن بحال ہوگیا ہے جس کی واضح مثال حال ہی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا کامیاب دورہ پاکستان ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج دنیا میں بہت بہتر ہوا ہے اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ امن و امان بحال ہونے سے ملک میں بین الاقوامی سپورٹس کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، عیدالفطر کے موقع پر عوام غربا کا خیال رکھیں اور ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عیدالفطر محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے، ہمیں آپس میں پیار اور محبت کو مزید فروغ دینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ سپورٹس سے انسان میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے، اسی لئے سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے رہا ہے تاکہ معاشرے میں ڈسپلن پیدا ہو۔