نفرت انگیز تقاریر کرنیوالے افراد کی فہرست تیار کرلی،ڈی جی رینجرز

نائن زیرو سے پکڑے گئے افرادکراچی کے امن کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا انتظام اور سہولت کار تھے،سوشل میڈیا پر پیغام عزیر آباد میں کارروائی کے دوران قمر منصور اور کہف الوریٰ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید گرفتاریاں اور ہوسکتی ہیں ،ترجمان رینجرز

جمعہ 17 جولائی 2015 17:31

نفرت انگیز تقاریر کرنیوالے افراد کی فہرست تیار کرلی،ڈی جی رینجرز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ جن افراد کو نائن زیرو سے پکڑا گیا، وہ کراچی کے امن کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا انتظام اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والے افراد کی فہرست تیار کرلی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جن افراد کو نائن زیرو سے پکڑا گیا ہے، وہ کراچی کے امن کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا انتظام اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔ ادھر ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عزیر آباد میں کارروائی کے دوران قمر منصور اور کہف الوریٰ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رینجرز کراچی اور سندھ کا امن بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے، مگر نفرت انگیز تقاریر میں سندھ رینجرز کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والے افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں اور ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :