شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 جولائی 2015 19:13

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جولائی 2015 ء) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سےمحکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شوال کا چاند خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں آج دکھنے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم سندھ اور بلوچستان میں چاند دکھنے کے امکانات موجود ہیں۔ عید الفطر کل ہو گی یا پرسوں، اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بعد از افطار جلد باقائدہ اعلان متوقع ہے۔