پلوسی قبرستان سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

دونوں خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا،عمریں35سے40سال کے درمیان ہیں

جمعہ 17 جولائی 2015 19:22

پلوسی قبرستان سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) پشاورکے پلوسی قبرستان سے دو خواتین کی لاشیں برآمدہوئی ہیں جن کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے پولیس کے مطابق خواتین کی لاشیں تھانہ تہکال کی حدود میں پلوسی قبرستان کے مقام سے ملی ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی دونوں خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے جن کی عمریں35سے40سال کے درمیان ہیں پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :