انسان کی ٹانگ میں لگا انسانی ہاتھ

پیر 20 جولائی 2015 13:23

انسان کی ٹانگ  میں لگا انسانی  ہاتھ

چین کے شہر جیانگٹن میں ایک شخص کے پاؤں میں اس کا ہاتھ جوڑ دیاگیا جسے ایک مہینے بعد ہٹایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زہو نام کے مریض کا ہاتھ ایک حادثے میں کٹ گیا۔ وہ فوراً ہی کٹے ہوئے ہاتھ کے ساتھ ہسپتال پہنچا ۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ہاتھ کی رگوں کے نارمل نہ ہونے کے باعث وہ فوراً ہی اس کا ہاتھ دوبارہ نہیں جوڑ سکتے۔

(جاری ہے)

ہاتھ کو زندہ رکھنا بھی ضروری تھا، اس لیے ڈاکٹروں نے اس کے ہاتھ کو ٹانگ میں جوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہاتھ کو خون کی فراہمی جاری رہے اور اسے بعد میں ہاتھ پر لگایا جا سکے۔

ڈاکٹروں نے ایک ماہ کے لیے زہو کے ہاتھ کو اس کی ٹانگ پر لگا دیا۔ایک ماہ بعد اس ہاتھ کو واپس بازو پر لگا دیا گیا۔ زہو کے ہاتھ میں کچھ حرکت ہو چکی ہے جبکہ اسے ابھی مزید فزیو تھراپی کی ضرورت بھی ہے۔