ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و جذبے کے ساتھ منائی گئی

سیکورٹی کے سخت انتظامات،اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد ، راولپنڈی میں عید گاہ اصغر مال روڈ پرہوا

پیر 20 جولائی 2015 13:31

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و جذبے کے ساتھ منائی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت اور جذبے کے ساتھ منائیگئی ۔عید گاہوں مساجد اورکھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔اس موقع پرجڑواں شہروں کی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

نماز عید کیلئے مساجد،امام بارگاہوں،اورکھلے میدانوں میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جن کی سیکورٹی کیلئے 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہ راولپنڈی میں عید گاہ اصغر مال روڈ پرنماز عید کی ادائیگی کیلئے سب سے بڑا اجتماع ہو ا۔ اس کے علاوہ عید گاہوں مساجد اور امام بارگاہوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ چیکنگ کے بعد نماز کی ادائیگی کیلئے اندر جانے کی اجازت دی گی۔ سیکورٹی کو مربوط بنانے کیلئے سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے

متعلقہ عنوان :