ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ
پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ، آئین اور قانون سے ماوراء ہے، الطاف حسین مظلوم و محروم عوام کے حقوق اور مفادات کا ہرگز سودا نہیں کروں گا،تادم مرگ بھوک ہڑتال سے اپنی جان دے کر میں اپنا یہ وعدہ پوراکرنے جارہاہوں، بیان
پیر 20 جولائی 2015 13:31
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ظالموں کے آگے سر نہیں جھکاوٴں گا اور اپنی جان دے دوں گا مگر مظلوم و محروم عوام کے حقوق اور مفادات کا ہرگز سودا نہیں کروں گا۔لندن سے جاری بیان کیمطابق الطاف حسین نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قائد ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ میں نے قوم سے وعدہ کیاتھا کہ میں ظالموں کے آگے سرنہیں جھکاوٴں گا، اپنی جان دے دوں گا مگر مہاجروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام مظلوم ومحروم عوام کے حقوق اور مفادات کا سودا ہرگز نہیں کروں گا، تادم مرگ بھوک ہڑتال سے اپنی جان دے کر میں اپنا یہ وعدہ پوراکرنے جارہاہوں۔
(جاری ہے)
ہزاروں بے گناہوں کو قتل، سیکڑوں کو زخمی اورلاکھوں افراد کو بے گھر کیاگیا، اس قتل عام اور ظلم کے ذمہ دارکہاں ہیں اور آج تک ان کے خلاف کیا ایکشن لیاگیا ہے۔
قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ 37 برس کی جدوجہد کے بعد اس حتمی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پاکستان کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ ، جاگیردار، وڈیرے اوراقتدار مافیا نہ صرف مہاجروں سے شدید نفرت اور عصبیت پر یقین رکھتے ہیں بلکہ پاکستان کی سرزمین سے مہاجروں کے وجود کو صفحہ ہستی سے مکمل طورپر مٹادینا بھی چاہتے ہیں ، اس اسٹیبلشمنٹ نے 67 برس گزرجانے کے باوجود مہاجروں کو دل سے پاکستانی تسلیم نہیں کیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں امن کی سب سے بڑی داعی ایم کیوایم ہے ، کراچی میں سب سے پہلے آپریشن کا مطالبہ ایم کیوایم ہی نے کیاتھا اور مجرموں ، قاتلوں اوردہشت گردوں کے خلاف ایک بلاامتیاز ،غیرجانبدارانہ اورشفاف آپریشن کامطالبہ کیا تھا لیکن جب آپریشن شروع کیاگیا تو صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنایا گیا، ایک مرتبہ پھر کراچی کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیاگیا، اس آپریشن میں ایم کیوایم کے 4 ہزار سے زیادہ کارکنان کو گرفتارکیا گیا۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ، آئین اور قانون سے ماوراء ہے ، یہ بھی انتہائی افسوسناک حقیقت ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت ، صحیح معنوں میں جمہوریت پسند نہیں ہے، سب کی سب بلواسطہ یا بلاواسطہ طورپر اسٹیبلشمنٹ کی ایجنٹ ہیں اور پاکستان میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور اسٹیٹس کو، کوبرقراررکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مہاجروں کے خلاف جاری ظلم وناانصافی کو رکوانے اورانہیں پاکستان میں ایک باعزت مقام دلوانے کیلئے اپنی زندگی صرف کردی لیکن میری تمام تر کاوشوں کے باوجود نہ تو مہاجروں کی نسل کشی رک سکی اورنہ ہی ان کو انصاف مل سکا ہے اب ان حالات میں میرے پاس اس کے سواکوئی چارہ نہیں کہ میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جاوٴں۔قائد ایم کیوایم نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے انتظامات شروع ہوچکے اور مقامی انتظامیہ سے اجازت ملتے ہی میں بھوک ہڑتال شروع کردوں گا، میری موت کے بعد پارٹی کے معاملات مکمل طورپر رابطہ کمیٹی کے ہاتھ میں ہوں گے اور پھررابطہ کمیٹی کی مرضی ہے کہ وہ تحریک کو جاری رکھیں یا اس کے خاتمے کا اعلان کردیں جب کہ رابطہ کمیٹی کو یہ وصیت ہے کہ تحریک کے شہداء کو ہمیشہ یادرکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.