کراچی رینجرز نے ایم کیو ایم رہنما قمر منصور کا راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا

قمر منصور کیخلاف مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہوا ، ریمانڈ کی درخواست رینجرز کے لا افسر نے کی تھی

پیر 20 جولائی 2015 13:34

کراچی رینجرز نے ایم کیو ایم رہنما قمر منصور کا راہداری ریمانڈ حاصل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) رینجرز نے مقامی عدالت سے قمر منصور کا راہدری ریمانڈ حاصل کرلیا ، عید کی تعطیلات کے بعد قمر منصور کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع نے عید کے پہلے دن ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز کے لا افسر نے عدالت سے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے قمر منصور کو راہداری ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ رینجرز کے لا افسر کے مطابق قمر منصور کے خلاف درج مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق قمر منصور کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر کے 90 روز کا ریمانڈ لیا جائیگا