ایان علی اور کرپشن میں ملوث دو افسروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی

وزارت خارجہ نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ، عاشق ولی زرداری اور علی حسن زرداری کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے

پیر 20 جولائی 2015 13:41

ایان علی اور کرپشن میں ملوث دو افسروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) سپر ماڈل ایان علی اور کرپشن میں ملوث دو افسروں کے نام ای سی ایل میں شامل کرکے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی ، دونوں افسروں کے خلاف نیب تحقیقات کرے گی۔ وزارت داخلہ نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث سپر ماڈل ایان علی کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث دو افسران کے نام بھی ای سی ایل میں شامل دئیے گئے۔ عاشق ولی زرداری اور علی حسن زرداری پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق دونوں افسران کے خلاف نیب سے تحقیقات کرائی جائیں گی۔ تینوں افراد سے متعلق ملک بھر کے ائیر پورٹ حکام کو آگاہ کر دیا گیا