جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بعض روایات جدت اختیار کرگئیں

عید کارڈز اورمبارکبادوں کے پیغامات اب روایتی طریقوں کی بجائے شارٹ میسیجنگ سروس، موبائل فون کالز، سکائپ، فیس بک، ٹویٹر پیغامات اور وٹس ایپ پر منتقل ہوگئے

پیر 20 جولائی 2015 14:06

جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بعض روایات جدت اختیار کرگئیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) عیدالفطرکے موقع پر مبارکباد اور نیک تمناؤں والے موبائل ایس ایم ایس کا تبادلہ، سوشل میڈیا کے ذریعہ پیغامات بھی متحرک رہے، جدید ٹیکنالوجی کی آمد کے ساتھ بعض روایتی رسم ورواج جدت اختیار کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عید کارڈز اورمبارکبادوں کے پیغامات اب روایتی طریقوں کی بجائے شارٹ میسیجنگ سروس، موبائل فون کالز، سکائپ، فیس بک، ٹویٹر پیغامات اور وٹس ایپ پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں اورجب سے موبائل فون کے شعبہ میں جدید موبائل فون اور انٹرنیٹ روابط کو فروغ ملا ہے ان لائن عید کارڈز کے تبادلوں اور پیغامات بھجوانے میں بھی دت آئی ہے۔

عید الفطرکے موقع پر بھی ملک بھرمیں لاکھوں صارفین موبائل فون و انٹرنیٹ نے مختلف پیکجز کرا کر عید کی مباردکباد دی اور تہنیتی پیغامات کے تبادلے کئے اور ایک دوسرے کو عیدکی خوشیوں میں یاد کیا۔