ٹرانسپورٹرز نے عیدی کے نام پر مسافروں سے زائد کرائے وصول کیے

پیر 20 جولائی 2015 14:18

ٹرانسپورٹرز نے عیدی کے نام پر مسافروں سے زائد کرائے وصول کیے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) جڑواں شہروں کے مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ اکا دکا رہی اور ٹرانسپورٹرز نے عیدی کے نام پر مسافروں سے زائد کرائے وصول کیے ۔

(جاری ہے)

روٹ نمبر 121، روٹ نمبر ایک ، روٹ نمبر 101،روٹ نمبر111،120،105،روٹ نمبر ون سی ، روٹ نمبر24، روٹ نمبر124اور دیگر روٹس پر ویگنیں اور کوسٹرز اکا دکا چلتی رہیں ۔ بچی کچی پبلک ٹرانسپورٹ کے عملہ نے کرایہ کے ساتھ ساتھ عیدی بھی وصول کی تاہم میٹرو بس سروس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں نے زیادہ تر میٹرو پر سفر کو ترجیح دی۔