ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے عید فرائض کی انجام دہی میں گزاری

پیر 20 جولائی 2015 14:19

ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے عید فرائض ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے عید فرائض کی انجام دہی میں گزاری۔ عید کی تعطیلات کے موقع پر عام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری دفاتر جمعة الوداع سے پانچ روز کیلئے بند ہو گئے ہیں تاہم خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے اہلکار، ہسپتالوں کا عملہ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اہلکار عید کے دن بھی ڈیوٹی پر موجود رہے۔

انہوں نے عید فرائض کی انجام دہی میں گزاری۔ دریں اثناء ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، ڈاکٹرز، نرسز،ہوائی اڈوں، ریل اور بس ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں، پٹرول پمپ، سی این جی سٹیشن کے عملہ، صفائی کے انتظامات پر مامور سینٹری ورکروں اور میڈیکل سٹور، بیکری اور مٹھائی کی دکانوں کا عملہ بھی عید کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہا۔

(جاری ہے)

پولی کلینک ہسپتال کی ایک نرس عذرا حنیف نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ مریضوں کو توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ عید کے دن بھی میں مریضوں کی خدمت کر رہی ہوں اور مریضوں کے ساتھ عید منانا ایک منفرد تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، ہسپتال عملہ کے دیگر اراکین بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں جنہوں نے مریضوں کے ورثاء کے ساتھ مبارکبادوں کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر مریضوں کے ساتھ عید گزارنا ہمارے لئے زیادہ مسرت اور اطمینان کا باعث ہے۔ عذرا حنیف نے کہا کہ ہم گھروں سے خصوصی پکوان تیار کرکے لائے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :