ملک بھر کے چاروں صوبوں میں عید الفطر کے دوسرے اور تیسرے روز تفریحی مقامات پر عوام کا بھرپور رش رہا

چھٹی کے باعث شہری اپنی فیملیز کے ساتھ پارکوں ،چڑیا گھروں اور تاریخی مقامات کا رخ کرتے نظر آئے

پیر 20 جولائی 2015 14:47

ملک بھر کے چاروں صوبوں میں عید الفطر کے دوسرے اور تیسرے روز تفریحی مقامات ..

اسلام آباد / راولپنڈی /لاہور /کراچی /پشاور /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ملک بھر کے چاروں صوبوں میں عید الفطر کے دوسرے اور تیسرے روز تفریحی مقامات پر عوام کا بھرپور رش رہا  چھٹی کے باعث شہری اپنی فیملیز کے ساتھ پارکوں چڑیا گھروں اور تاریخی مقامات کا رخ کرتے نظر آئے تفصیلات کے مطابق زندہ دلان لاہور عید کے دو سرے روز ریس کورس پارک‘ گلشن اقبال پارک‘ فورٹریس سٹیڈیم‘ مینار پاکستان اور دیگر پارکوں میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ سیروتفریح کیلئے بڑی تعداد میں موجود رہے۔

لاہور کے تاریخی مقامات جن میں بادشاہی مسجد‘ شاہی قلعہ‘ شالامار باغ‘ گلشن اقبال پارک‘ ماڈل ٹاؤن پارک‘ نواز شریف پارک‘ کامران کی بارہ دری اور دیگر مقامات پر بھی لوگ عید کے تیسرے روز بڑی تعدادمیں تفریح مناتے رہے۔

(جاری ہے)

دریائے راوی میں پانی آنے کی وجہ سے لوگ کشتی کی سواری سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ راوی روڈ اور سگیاں پل پر دریائے راوی کے کنارے پر بنائے گئے تفریح مقامات پربھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی جن میں بچے‘ بوڑھے‘ خواتین اور جوان بھی شامل تھے جبکہ منچلے سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کا کرتب دکھاتے رہے ۔

بچے اور خواتین کی بڑی تعداد جھولے جھولنے میں مصروف رہی جبکہ تفریحی مقامات پر جھولوں کی ٹکٹ میں اضافے کی وجہ سے بھی شہریوں کوپریشانی کا سامنا رہا۔

پارکوں کے باہر خوانچہ فروشوں کی بھی چاندی رہی اورمضر صحت اشیاء بھی مہنگے داموں فروخت کی جاتی رہیں ‘ چڑیا گھر میں بچے جانوروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔راولپنڈی شہر کے تمام پارک ایوب نیشنل پارک ،پلے لینڈ ،پبلک پارک شمس آباد ،جناح پارک،چلڈرن پارک سیٹلائٹ ٹاؤن ،واہ گارڈن ،چھتر پارک ،لوہی بھیر وائلڈ لائف پارک ،ٹیکسلا میوزیم اور دیگر تفریحی اور تاریخی مقامات کھچا کھچ بھر گئے ۔

پارکس میں بچے اور بڑے الیکٹرانک جھولوں سے محظوظ ہوتے رہے ۔کرکٹ سٹیڈیم شمس آباد سے ملحقہ راولپنڈی کی واحد فوڈسٹریٹ سمیت دیگر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس اور چٹ پٹے روایتی کھانوں کے لیے مشہور ریسٹورنٹس میں بھی شہریوں کا خاصا رش دیکھنے میں آیا ۔مختلف پارکس اور ریسٹورنٹس میں موجود فیملیز نے بتایاکہ انہوں نے عید کا پہلا دن عزیزوں اور دوست احباب سے ملنے میں گذارا اسی طرح کی شکایات جناح پارک اور پبلک پارک شمس آباد اور دیگر پارکس سے بھی ملیں تاہم کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی صوبائی دارالحکومت کراچی میں شہری بڑی تعداد میں ساحل سمندر پر پہنچے اور خوب لطف اندوز ہوئے.

اسی طرح پشاور اور کوئٹہ میں بھی شہری بڑی تعداد دوسرے اور تیسرے روز پارکوں  چڑیا گھروں سمیت مختلف تفریحی مقامات پر پہنچے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی تفریحی مقامات ،ہوٹلوں اور کھانے کی دکانوں پر لوگوں کا رش رہا پرنس روڈ ،طوغی روڈاورسمنگلی روڈ پر واقع باربی کیو ،ہوٹلوں اور کھانے کی دکانوں سے لوگ بڑی تعداد میں چکن کی مختلف اشیاء کے علاوہ حلوہ پوری ، نہاری ، چھولے،انڈے پراٹھے ، خریدتے نظرآئے معمول سے ہٹ کر لوگوں کی بڑی تعداد نے ناشتہ پرنس روڈ کی دکانوں پر کیا عیدالفطر کے دوسرے اور تیسرے روز اسلام آباد کے سیاحتی مراکز میں گردونواح اور صوبہ خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

عید کے دوسرے روز اسلام آباد کے سیاحتی مراکز شکرپڑیاں، چڑیا گھر، راول جھیل، لیک ویو پارک، فیصل مسجد، دامن کوہ سمیت سیاحتی مراکز میں لوگوں کا اپنی فیملیز کے ہمراہ ہجوم رہا۔

متعلقہ عنوان :