عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہی

بڑی تعداد میں شہریوں نے جڑواں شہروں کے مابین آمدورفت کیلئے میٹرو بس پر سفر کیا

پیر 20 جولائی 2015 15:00

عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہی ، بڑی تعداد میں شہریوں نے جڑواں شہروں کے مابین آمدورفت کیلئے میٹرو بس پر سفر کیا۔

(جاری ہے)

میٹرو بس انتظامیہ کی طرف سے عید کی تعطیلات کے دوران معمول کے مطابق میٹرو بس چلانے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق عید کے روز صبح ساڑھے 8 بجے میٹرو بس سروس نے آغاز کیا اور رات 10 بجے تک سروس چلتی رہی ۔ عید کے روز عید ملنے ملانے وا لے کیلئے جانے والے شہریوں نے میٹرو بس پر سفرکیا۔

متعلقہ عنوان :