پاکستان کی میگا بجٹ فلم یلغار کا ٹریلر جاری کردیا گیا

دہشتگردوں کا خاتمہ کرتے جانباز سپاہیوں کے گرد گھومتی فلم رواں سال بڑے بردے کی زینت بنے گی

پیر 20 جولائی 2015 15:23

پاکستان کی میگا بجٹ فلم یلغار کا ٹریلر جاری کردیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) پاکستان کی میگا بجٹ فلم یلغار کا ٹریلر جاری کردیا گیا  دہشتگردوں کا خاتمہ کرتے جانباز سپاہیوں کے گرد گھومتی فلم رواں سال بڑے بردے کی زینت بنے گی۔ہدایتکار حسین رانا کی میگا بجٹ فلم 'یلغار' کا پہلا دھماکے دار ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم کی کہانی سوات کے علاقے پارا چنار میں ہونے والے فوجی آپریشن اور عسکریت پسندوں کے خلاف لڑنے والے حقیقی ہیروز کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار شان اور عدنان صدیقی ایس ایس جی کمانڈوز کے روپ میں دہشتگردوں کے دانت کھٹے کرتے نظر آئیں گے۔فلم کے ہداہتکار حسین رانا ہیں جو اس سے قبل وار جیسی کامیاب فلم پروڈیوس کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔پچاس کروڑ روپے کے میگا بجٹ میں بننے والی فلم یلغار مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ۔فلم میں ٹی وی اسکرین پر جلوے بکھیرنے والے کئی دیگر اداکار بھی جلوہ گر ہونگے۔فلم رواں سال کے آخر میں سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :