پولیس اور آرمی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ لازمی جیتیں گے،کورکمانڈر ملتان

پیر 20 جولائی 2015 16:06

پولیس اور آرمی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ لازمی جیتیں گے،کورکمانڈر ..

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) کو ر کمانڈر ملتان اشفاق ندیم احمد نے پولیس لائن ملتان کادورہ کیا اس موقع پر آر پی او ملتان طارق مسعو د یسین ،سی پی او ملتان اظہر اکرم،ایس ایس پی آپریشنز ملتان عاطف اکرام،ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر،ڈی پی او خانیوال جہانزیب خان،ڈی پی او لودھراں گوہر مشتاق بھٹہ ،ایس پی کینٹ سیف اللہ خٹک ،ایس پی ٹریفک محمد شریف جٹ اور ایس پی صدر عاطف نذیر کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے کور کمانڈر ملتان کو سلامی پیش کی ۔کور کمانڈر ملتان نے شہداء کی یاد گار پر پھول چڑہائے اور فاتحہ خوانی کی اسکے بعد کو ر کمانڈر کو شہداء پولیس بارے خصوصی بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں کو کمانڈر ملتان نے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور آرمی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ لازمی جیتیں گے اور آخری دہشت گر د کے ختم ہونے تک یہ جنگ جاری رہے گے۔

(جاری ہے)

شہداء نے ملک قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گے ہم انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کاکردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔مزید برآں کو ر کمانڈر ملتان نے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی ادراروں کا آپس میں تعاون بہت ضروری ہو گیا ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پیشہ وارانہ مہارتوں پر عبور،انٹیلی جنس کا بروقت تبادلہ اور بروقت کارروائی ہی کار گر ہتھیار ہیں۔

پولیس اور فوج کا آپس کا تعاون ملکی بقا کیلئے بھی ناگزیر ہو چکا ہے۔پولیس کسی بھی معاشرے میں اصلاح کیلئے ایک اہم اور جامع ادارہ ہے جس کو دورے حاضر کے حالات کے مطابق جدید خطوط پر استوارکیا جانا نہایت اہم ہے۔حکومت اس بارے خاص اقدامات اٹھا رہی ہے۔دہشت گردی کے جنگ میں بہت اہم کامیابیا ں حاصل ہوئی ہیں۔اس موقع پر آر پی او ملتان نے ملکی دفاع میں فوج کے کردار کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ ہمارے لیے قابل فخر ہیں اور پولیس ہمیشہ اس جنگ میں آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :