ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو نے جمیکا تلاواز کو 7 رنز سے ہرا کر سی پی ایل کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پیر 20 جولائی 2015 16:47

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو نے جمیکا تلاواز کو 7 رنز سے ہرا کر سی پی ایل کے ..

ٹرینیڈاڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو نے جمیکا تلاواز کو 7 رنز سے ہرا کر کیربیئن پریمیئر لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جیک کیلس اور کپتان ڈیوائن براوو نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ براوو کو آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے لیگ کے 29 ویں میچ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

جیک کیلس نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈیوائن براوو نے 30 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جمیکا تلاواز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ اینڈرے رسل 36 اور کپتان کرس گیل 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیموئل بدری نے تین جبکہ ڈیوائن براوو اور سلیمان بین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے بعد ریڈ سٹیل نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔