شعیب، ثانیہ کی ڈب میش ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 20 جولائی 2015 18:43

شعیب، ثانیہ کی ڈب میش ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جولائی۔2015ء)پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا نے کولمبو میں سری لنکن ٹیم کو شکست دینے کے بعد ڈب میش ویڈیو بنائی جسے شائقین کی بھرپور داد وصول ہورہی ہے۔ثانیہ مرزا اس وقت اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ کولمبو میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستان کی جیت کی خوشی منا رہے ہیں۔پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شئیر کیا جس میں دونوں 'ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے' گانے پر رقص کرتے دکھائی دیے۔

اس ویڈیو میں شعیب اور ثانیہ کا ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کچھ اور کھلاڑیوں نے بھی دیا۔

(جاری ہے)