وزیر اعظم نے 6 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پیر 20 جولائی 2015 19:16

وزیر اعظم نے 6 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے 6 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ حتمی فیصلہ سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔ حساس اداروں نے ( For eyes Only ) فار آئیز اونلی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کی تھی جس میں 6 وزاتوں میں بدعنوانی کے انکشاف کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اختیارات کے ناجائز استعمال ، اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ ، بیرون ملک اکاؤنٹس کی منتقلی کی تفصیلات شامل ہیں وزارت قومی صحت ، پانی و بجلی ، وزارت آئی ٹی ، وزارت پٹرولیم ، وزارت مواصلات اور اوورسیز کی وزارتوں میں بدعنوانی کا انکشاف کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم کو عید سے قبل یہ ہدایت دی گئی تھی جس پرانہوں نے عید کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اب جبکہ عید گزر چکی ہے تو اس بارے غور خوض کیا جائے گا ۔