یو ای اے : مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے قانون کا نفاذ،مذہبی منافرت قابل سزا جرم قرار ،مرتکبین کو 10 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 20 جولائی 2015 23:15

یو ای اے : مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے قانون کا نفاذ،مذہبی منافرت قابل ..

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جولائی۔2015ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے ملک میں مذہبی ،نسلی ،لسانی ،عقیدے اور طبقے کی بنیاد پر امتیازات کے خاتمے کے لیے ایک نئے قانون کا اجراء کیا ہے۔ یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق قانون نمبر دو مجریہ 2015ء کے تحت نفرت کی بنا پر کسی بھی قسم کے جرائم ،تقریر ،تحریر یا آن لائن میڈیا کے ذریعے کسی بھی شکل میں مذاہب پر حملہ آور ہونے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس قانون کے نفاذ کا مقصد رواداری اور کھلے پن کی بنیاد پر معاشرے کا تحفظ کرنا ہے۔ اس قانون کے تحت مذہبی علامات ،رسوم یا مقدس تیوہاروں پر کسی بھی قسم کا حملہ مستوجب سزا جرم ہوگا۔شہریوں کی کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت یا نسل پرستی پھیلانے کے واقعے کی حکام کو اطلاع دینے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس قانون کی مختلف تصریحات اور شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو چھے ماہ سے دس سال تک قید اور پچاس ہزار درہم سے بیس لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا سنائی جاسکے گی۔