سیاح بے پناہ رش کے باعث مری کا دورہ کرنے سے گریز کریں، عید کے پہلے روز تقریباً ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جہاں پارکنگ کی کوئی گنجائش نہیں، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سربراہ شعیب خرم جانباز کی ”اے پی پی“ سے بات چیت
منگل 21 جولائی 2015 00:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی۔2015ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سربراہ ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مری میں بے پناہ رش کے باعث مری کا دورہ کرنے سے گریز کریں۔
(جاری ہے)
انہوں نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عید کے پہلے روز تقریباً ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جہاں پارکنگ کی کوئی گنجائش نہیں، اس صورتحال کے باعث سٹی ٹریفک پولیس نے مری کے مختلف مقامات پر فلٹر نصب کئے جس کے تحت موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے والے اور دیگر غیر سنجیدہ لوگوں کو مری جانے سے روکا گیا جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو رش کے متعلق مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے جہاں ملک کے مختلف علاقوں سے بہت زیادہ تعداد میں گاڑیاں آچکی ہیں اور لوگوں کی واپسی کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ مری کی مختلف شاہرات پر 10 ہزار گاڑیاں کھڑی کرنے کی پارکنگ ہے جبکہ مری میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں اور گاڑیاں چیونٹی کی طرح رینگ کر چل رہی ہیں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، اس لئے سیاحوں کو چاہئے کہ وہ عید کے بعد دوسرے دنوں میں مری آئیں تاکہ سیاحوں کو مشکلات پیدا نہ ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.