یاسر شاہ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے

منگل 21 جولائی 2015 11:39

یاسر شاہ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) پاکستان کے کامیاب لیگ اسپنریاسر شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ‘صرف دس ٹیسٹ کھیلنے والے شاہ دنیا کے تیسرے بہترین باوٴلر بن گئے۔

(جاری ہے)

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد انگلش فاسٹ باوٴلر جیمز اینڈرسن دوسری سے چھٹی پوزیشن پر پہنچے تو چوتھی پوزیشن پر موجود یاسر شاہ کو تیسری پوزیشن مل گئی یاسر شاہ اب تک دس ٹیسٹ کھیل کر 61 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چوبیس وکٹیں لینے کے بعد لیگ اسپنر نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے بالخصوص تیسرے ون ڈے میں کیرئیر کی بہترین باوٴلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی کامیابی میں ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا۔آئی سی سی باوٴلر رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بدستور پہلے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔