مارشل آرٹ کو مقبول بنانیوالے بروس لی کی 42ویں برسی منائی گئی

منگل 21 جولائی 2015 11:39

مارشل آرٹ کو مقبول بنانیوالے بروس لی کی 42ویں برسی منائی گئی

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء)مارشل آرٹ کا ماہر ، بہترین اداکار اور مارشل آرٹ کو مقبول بنانیوالے بروس لی کی 42ویں برسی منائی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق بروس لی کا تعارف صرف ایک نہیں ہانگ کانگ امریکن مارشل آرٹسٹ ایکشن فلم ایکٹر مارشل آرٹ انسٹرکٹر ، فلاسفر ، فلم میکر غرض ایک شخص میں کئی کردار سمائے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

20 جولائی 1973ء کی رات بروس لی نے سر درد کی شکایت کی اس وقت بروس لی تائیوانی اداکارہ بیٹی ٹنگ پی کے گھر تھے۔

اداکارہ نے بروس لی کو سر درد کیلئے جو گولی دی ‘اس سے بروس لی کو الرجی تھی۔ یہ گولی کھاکر مارشل آرٹ کا ہیرو جو سویا ، پھر کبھی نہیں جاگا۔ ایک چینی اخبار کے مطابق بروس لی کی برسی کے موقع پر ایک کتاب ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں بروس لی اور بیٹی ٹنگ پی کی محبت کی داستان رقم ہوگی۔