ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی

منگل 21 جولائی 2015 13:29

ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 12دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ میں پاکستان ، تھائی لینڈ ، برونائی ، جاپان ، کوریا ، تائیوان ، ملائشیا، سنگا پور ، ہانگ کانگ ، مالدیپ ، بھارت ، برونائی اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں کے مطابق ایشین چیمپئن شپ میں دس رکنی قومی خواتین ٹیم شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 18خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔