ڈانس میں مقابلہ کر لو ، شعیب ملک کا یووراج سنگھ کو چیلنج

منگل 21 جولائی 2015 13:40

ڈانس میں مقابلہ کر لو ، شعیب ملک کا یووراج سنگھ کو چیلنج

کولمبو() ثانیہ مرزا خوشی سے جھوم اٹھیں ، بھارت کی ٹاپ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے پاکستان کی فتح پر جشن پر بھارتی جل بھن گئے۔ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں فتح پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا قومی کرکٹرز کیساتھ ڈانس یووراج برداشت نہ کرسکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں یووراج کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی اچھے لیکن ڈانسر انتہائی برے ہیں ۔

جواب میں شعیب ملک نے یووراج سنگھ کو ڈانس کا چیلنج دے ڈالا ہے کہ آجاؤ میدان میں ، ہم اپنی بہترین پرفامنس دیں گے ۔

(جاری ہے)