جلالپور بھٹیاں ، موٹر وے حاد ثہ ‘کارسوار 2 افراد جاں بحق ‘2 زخمی

منگل 21 جولائی 2015 13:48

جلالپور بھٹیاں ، موٹر وے حاد ثہ ‘کارسوار 2 افراد جاں بحق ‘2 زخمی

جلالپور بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) لاہور اسلام آباد موٹر وے پر جلال پور بھٹیاں کے قریب تیزرفتار بس کی ٹکر سے کار سوار دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی تیزرفتار مسافر بس نے پیچھے سے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار قلابازیاں کھاتی موٹر وے سے نیچے جا گری ۔حادثے میں کار سوار طلحہ اور شہزاد موقع پر جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :